تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے: آرمی چیف


کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروباری واقع بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں