تاجروں کا وفاق سے فرانس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ


 لاہور: 

 فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بزنس کمیونٹی کا غم غصہ اور بڑھ گیا۔لاہور چیمبر، ہال روڈ، بیڈن روڈ، انارکلی سمیت متعدد مارکیٹوں کے سیکڑوں تاجروں نے فرانس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا، تاجر قیادت نے وفاقی حکومت سے فرانس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ہال روڈ خدمت گروپ نے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ، انارکلی بازار ، مال روڈ ، بیدن روڈ ، نیلا گنبد ، سائیکل مارکیٹ ، لاہور چیمبر کے قائدین، تاجر رہنمائوں سمیت تاجروں کی بڑی نے تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، ریگل چوک سے ہائی کورٹ چوک تک ہزاروں عاشقان رسول نے اسم محمدؐ کے بینرز ، کارڈ ، فیلکسز تھامیں اور لبیک لبیک یارسول اللہ ؐکے نعرے لگائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں