یہ مزیدار بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس مختلف سبزیوں ، ٹماٹر کے گودے اور موزریلا پنیر کے شاندار امتزاج سے بھرے ہوئے شاندار اور لذیذ ایپیٹائزر ہیں۔ ایک بار سالسا ڈریسنگ تیار ہوجائے تو انہیں بنانا انتہائی آسان ہے، انہیں مکمل کرنے اور اشتہا انگیز بنانے کے لیے صرف کچھ دیر اوون میں پکانے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ جلد ہی فیملی یا دوستوں کی کوئی گیدرنگ رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اپنے تمام مہمانوں کے لیے اس منفرد ڈش کو ضرور بنائیں اور سب کا دل جیت لیں۔
اجزاء
-
- پانیایک لیٹر
-
- آلوتین بڑے
-
- کٹے ہوئے ٹماٹرایک کپ
- کٹی ہوئی پیازایک کپ
- دھنیا کٹا ہواآدھا کپ
- ہری مرچیں کٹی ہوئیایک سے دو عدد
- لہسن کٹا ہواایک سے دو جوے
- زیتون کا تیلایک کھانے کا چمچ
- چلی ساسایک کھانے کا چمچ
- ٹماٹر کا گوداایک کھانے کا چمچ
- نمکحسبِ ذائقہ
- کالی مرچحسبِ ذائقہ
-
- تیلگریس کرنے کے لیے
-
- موزریلا پنیرڈیڑھ کپ
ترکیب
- ایک پتیلے میں پانی گرم کریں، اب اس میں آلو ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ تک ابالیں
- اب سالسا ساس کے لیے، ایک پیالے میں ٹماٹر ، پیاز ، دھنیا ، ہری مرچ ، لہسن ، زیتون کا تیل ، چلی ساس، ٹماٹر کا گودا ، نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں
- اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں
- آلو گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار لیں اوربیچ سے آدھے حصے میں کاٹ لیں
- اب آلوکے اندر بیچ سے سارا گودا نکال کر فلنگ کے لیے جگہ بنا لیں ، اور تیل سے گریس کرلیں
- اب خالی کیے گئے آلوﺅں کو سالسا ساس سے بھردیں
- اب اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی موزریلا چیز ڈال دیں
- اب آلوﺅں کو اوون میں رکھ دیں اور انہیں 480 ڈگری فارن ہائیٹ یا 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
- مزیدار بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس تیار ہیں، مزے سے لطف اندوز ہوں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔