بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی ماں کو اژدھا کھا گیا

بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی ماں کو اژدھا کھا گیا


انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی ماں کو اژدھا کھا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائٹبا گاؤں میں 36 سالہ سریاتی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیے منگل کی صبح گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہو گئی تھی۔

خاتون کے واپس نہ لوٹنے کے بعد رشتے داروں نے تلاش شروع کی تھی، کچھ دیر بعد شوہر کو گھر سے 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل مل گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بعدازاں کچھ ہی فاصلے پر ایک سانپ کو دیکھا گیا جس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا ہوا تھا، جس کے بعد خاتون کے شوہر نے گاؤں کے لوگوں کو بلا کر اژدھے کا پیٹ کاٹ کر لاش باہر نکال لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک اژدھا خاتون کو نگل گیا تھا جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش باہر نکالی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں