بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے لیے بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری منتظر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل میں رنبیر کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کے گھر کرشنا راج بینگلو کی مرمت اور تزئین آرائش کا کام 3 برس کے بعد اب مکمل ہوگیا ہے۔
اس عالیشان گھر کی 8 منزلیں ہیں، جس میں سے ہر ایک منزل کو کپور فیملی کے ہر ایک فرد کے نام کیا گیا ہے۔
کرشنا راج بینگلو کی ایک منزل میں نیتو کپور کی ذاتی رہائش گاہ ہوگی، ایک منزل کو عالیہ، رنبیر اور ان کی بیٹی جبکہ ایک منزل کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے نام کیا گیا ہے، چوتھی منزل رنبیر کی بہن ریدیما کپور اور ان کی بیٹی کی ہے۔
اس بنگلو کی باقی منزلوں میں سوئمنگ پول اور جم شامل ہیں، جبکہ ایک فلور میں عالیہ ، رنبیر اور نیتو کے آفس ہونگے جہاں وہ ملاقاتیں کرسکیں اور فلموں کے اسکرپٹ پڑھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ نیتو، عالیہ، رنبیر اور انکی بیٹی جلد ہی کرشنا راج بینگلو میں شفٹ ہوجائیں گے۔