معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس لی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کو نیلے رنگ کا ٹاپ، ڈینم شرٹ، چھوٹے بال اور رنگین چشمہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز کر چکی ہے۔
اداکارہ نے اپنی مزید تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اشارہ دیا ہے کہ اُن کا نیا پروجیکٹ جَلد آنے والا ہے۔
واضح رہے کہ 27 مارچ 2024 کو زارا نور عباس اور اُن کے شوہر، اداکار اسد صدیقی نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔
اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام نور جہاں رکھا ہے۔