بیٹرز کے لیے سازگار قوانین، ٹنڈولکر بھی شعیب اختر کے حامی

بیٹرز کے لیے سازگار قوانین، ٹنڈولکر بھی شعیب اختر کے حامی


نئی دہلی: 

 سچن ٹنڈولکر نے بھی حالیہ برسوں میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بننے والے بڑے اسکور کو قواعد میں تبدیلیوں سے جوڑ دیا۔گزشتہ دنوں سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے بھی یہ بات کہی تھی کہ اگر جو قوانین اب بیٹرز کو میسر ہیں وہ اگر ماضی میں ہوتے تو ٹنڈولکر ایک لاکھ رنز اپنے نام درج کرالیتے، ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں 18426 رنز بناکر نمایاں ترین ہیں۔

48 سالہ سابق بھارتی بیٹسمین نے برطانوی خبررساں ادارے کو فون پر بتایا کہ میں نے بیٹرز سے کریڈٹ نہیں لینا چاہتا لیکن قواعد اور کنڈیشنز پہلے سے مختلف ہیں۔

بیٹرز کا اسٹرائیک ریٹس 1990 کی دہائی کے مقابلے میں اب بہت زیادہ ہے، اسی طرح بولرز کا اکانومی ریٹ اب بہت زیادہ ہے، 50 اوورز کے میچزمیں اوسط اسکور 1990 کی دہائی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے.2 نئی گیندیں، فیلڈ کی پابندیاں اور میچ کے نظام الاوقات بھی اس کے محرکات ہیں، ان عناصر نے گیم کی ہیئت بدل دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں