لندن:
بیماری کا بہانہ بناکر فٹبال میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم جانے والی برطانوی خاتون کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔37 سالہ نینا فاروقی کی ایک دوست کو آخری لمحات میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان یورو2020 سیمی فائنل کی 2 ٹکٹیں ملیں، کم اسٹاف کی وجہ سے نینا کو خدشہ تھا کہ شاید انھیں میچ کیلیے چھٹی نہ ملے، اس لیے بیماری کا بہانہ بنایا مگر بدقسمتی سے 60 ہزار کے کراؤڈمیں بھی کیمرہ ان پر فوکس ہوگیا۔
وہ میزبان سائیڈ کے گول کی خوشیاں منا رہی تھیں، ان کے باس چارلی ٹیلر نے انھیں دیکھ لیا، اگلے روز جب وہ آفس جانے کیلیے ٹرین پر بیٹھنے والی تھیں تو انھیں چارلی کی کال موصول ہوئی کہ اب انھیں ملازمت پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔