اسلام آباد:
پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران 5.5ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے حاصل کر کے اس مد میں 156 فیصد اضافے کر لیا۔
غیر ترقیاتی قرضہ تشویشناک حد تک بڑھا جو کل قرضے کا 84 فیصد ہو گیا ہے، یہ رجحان پاکستان کی قرضہ لینے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے،پاکستان نے چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 70 کروڑ ڈالر کا ایک اورقرضہ حاصل کیا ہے تاکہ قرضوں پر عدم انحصار کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔
وزارت اقتصادی امور کے اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں سے رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 5.5ارب ڈالرز قرض لیا گیا۔ کمرشل بینکوں سے حاصل کیا گیا یہ قرضہ گزشتہ مالی سال سے لئے گئے قرض سے 3.4 ارب ڈالر 156 فیصد زائد ہے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں تاخٰیر سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرض لینا پڑیگا۔