بیجنگ میں بھی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق، تعداد 106 تک پہنچ گئی

بیجنگ میں بھی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق، تعداد 106 تک پہنچ گئی


چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 106 ہوگئی۔

 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین بھر میں مریضوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین کے17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے جب کہ ہانگ کانگ کے ریلوے اسٹیشن سنسان پڑے ہیں۔

وائرس کے باعث ہانگ کانگ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھٹیوں کے بعد گھروں سے ہی کام کرنے ہدایت کردی جب کہ ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو صوبے ہوبئی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائن نے چینی شہریوں کیلئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت ختم کردی ہے۔

جرمنی اور کمبوڈیا میں بھی کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے جب کہ وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے منگولیا نے چین اور شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد مکمل بندکردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں