چونیاں: سنگدل باپ نے اپنی دوسری بیوی سے مل کر اپنی 8 ماہ کی بچی کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنادی۔
پولیس کے مطابق ملزم شریف نے اپنی پہلی اہلیہ نبیلہ کو طلاق دے کر اپنی سالی زینب سے شادی کی اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ شریف کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی بیٹی کی عمر 8 ماہ تھی جو اکثر بیمار رہتی تھی، ملزم نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر بچی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں دبادی۔
پولیس کے مطابق ہمسایوں کی اطلاع پر جب ملزم شریف کے گھر کارروائی کی گئی تو صحن سے نومولود کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس نے مل