موٹر وے پر بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وین فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد وین کا سلنڈر پھٹ گیا جو گاڑی میں آگ لگنے کا باعث بنا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔