بھارت کی جیت میں انوشکا شرما کا کیا کردار ہے؟

بھارت کی جیت میں انوشکا شرما کا کیا کردار ہے؟


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے جیت کا سہرا اپنی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی ٹیم کی کامیابی پر اپنے کرکٹر شوہر کو مبارک باد پیش کی تھی۔

تاہم اب 17 برس بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے پر بھارت کے اسٹار بیٹر، کنگ کوہلی نے اس تاریخی فتح کو اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے نام کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اہلیہ کے ہمراہ ایک خوشگوار، خوبصورت اور یادگار لمحے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے مذکورہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کے نام پیار بھرا پیغام بھی تحریر کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ اس دنیا میں میری پیاری اہلیہ کے بغیر میرے لیے کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

کرکٹر نے لکھا کہ آپ مجھے عاجز و انکساری سکھاتی ہیں اور ہیشہ یہ بتاتی ہیں کہ یہ مکمل ایمانداری کے ساتھ کیسے ممکن ہے، جس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اہلیہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا بھی ادا کیا۔

بھارت کی ہر دل عزیز اسٹار جوڑی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مداحوں نے چند ہی لمحوں میں مذکورہ پوسٹ کو خوب پسند کیا ہے۔ ان کی پوسٹ کو اب تک 11 ملین سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے جبکہ اس سے قبل شیئر ویرات کوہلی کی جانب سے بھارتی کی جیت کے حوالے سے شیئرکی گئی پوسٹ کو 18 ملین سے زائد بار پسند کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ بھارت کی اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں