بھارت کا 2024-25ء کا بجٹ پیش

بھارت کا 2024-25ء کا بجٹ پیش


بھارت میں نریندر مودی کی تیسری حکومت نے موجودہ میعاد کا پہلا بجٹ 2024-25ء پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے بجٹ میں سالانہ 3 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا جبکہ 3 سے 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نئے بجٹ کے مطابق 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اب سے بھارت میں 12 سے 15 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 20 فیصد اور  15 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے بجٹ میں دفاعی خرچوں کیلئے 4.54 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں