بھارت کا سیمی فائنل سے پہلے اخراج شدید مالی نقصان کا سبب بن گیا

بھارت کا سیمی فائنل سے پہلے اخراج شدید مالی نقصان کا سبب بن گیا


 لاہور: 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل سے پہلے ہی اخراج شدید مالی نقصان کا سبب بنے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق 50اوورز کے ورلڈکپ میں ایسی ہی صورتحال میں کرکٹ سے وابستہ معاشی سرگرمیاں بْری طرح متاثر ہوئی تھیں، سرمایہ آدھا رہ گیا تھا۔

بعد ازاں بحالی کا سفر بتدریج جاری رہا،اس بار بھی اسپانسر کمپنیز، ایڈورٹائزر اور دیگر متعلقہ ادارے ہاتھ کھینچنے لگے ہیں،اس صورتحال میں مضبوط بھارتی کرکٹ بورڈ کو کم ازکم ایک بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں