بھارت پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے: شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی سرکار بےپناہ دباؤ میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ واقعات ہوئے ہیں، ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے پیر کو رابطہ کروں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں