بھارت: ٹیوشن ٹیچر کی 11 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 ماہ تک مبینہ زیادتی

بھارت: ٹیوشن ٹیچر کی 11 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 ماہ تک مبینہ زیادتی


بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹیوشن ٹیچر کی جانب سے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک 30 سالہ ٹیچر کو طالبہ کے ساتھ مبینہ  زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، طالبہ ٹیچر کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، ملزم نے دیگر طلباء کے جانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کئی بار زیادتی کی اور اسے غیر فطری جنسی تعلقات کا بھی نشانہ بنایا۔

یہ جرم اس وقت سامنے آیا جب لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور ڈاکٹر کو معلوم ہوا کہ وہ جنسی تشدد کا شکار ہوئی ہے۔

لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا کہ استاد پچھلے تین مہینوں سے اس کا جنسی استحصال کر رہا تھا اور اسے کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں