بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے گائے لے جانے کے شبہے میں مسلمان شہری کو سرعام قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
2017 میں راجستھان کے ضلع الور میں 55 سال کے پہلو خان اور ان کے دو بیٹوں پر گاؤ رکشکوں نے حملہ کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں پہلو خان زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
اس واقعے کی ویڈیوز بھی عدالت میں ثبوت کے طور پرپیش کی گئیں لیکن استغاثہ، کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔