بھارت میں کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک


بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 15 ہزار 528 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی   جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 4 کروڑ 27  لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے فعال کیسز کل کیسز کے 0.33 فیصد ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب  ہونے والوں کی شرح  98.47 فیصد ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ عوام کو کورونا کی ڈوز بھی لگائی جارہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5  لاکھ 25 ہزار 785 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 56 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں 54 کروڑ سے زائد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 63 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں