نئی دلی:
بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں بھارت کی 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، شترو گھن سنہا اور سنی دیول سمیت 918 امیدوار میدان میں ہیں۔
لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں ریاست اتر پردیش اور پنجاب کی 13،13، مغربی بنگال کی 9، بہار اور مدھیہ پردیش کی 8، 8، ہماچل پردیش کی 4، جھاڑ کھنڈ کی 3 جب کہ چھتیس گڑھ کی ایک نشست پر پولنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا