بھارت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا

بھارت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا


پاکستان کی طرح بھارت بھی ان دنوں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاست راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا تھا جبکہ نئی دلی میں درجہ حرارت 49.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر کئی ریاستوں میں بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 مئی کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں