نئی دہلی:
بھارت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی اخبار”انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق بھارت میں بی جے پی کے ایک بار پھر اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پرمظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ انتہا پسند حکومت کے حلف لینے سے قبل ہی انتہا پسند ہندووں کے حوصلے بلند ہوگئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون سمیت 3 مسلمانوں کو انتہاپسندوں کے ایک گروہ نے گائے کا گوشت رکھنے کے شبے میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دونوں افراد کو باری باری زبردستی پکڑ کر لاٹھیوں سے مارا گیا، مسلمان نوجوانوں کے معافی مانگنے اور گائے کا گوشت رکھنے سے انکار کے باوجود انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک نوجوان تشدد سے بے ہوش ہوگیا جس کے بعد دوسرے شخص سے زبردستی اس کی بیوی کوجوتیاں مروائی گئیں اور جبراًہندو دیوتا کے نام کے نعرے لگوائے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتیں مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے اور ان پربے جا تشدد کرنے سے باز نہیں آتی ہیں جب کہ انتہا پسند ہندو گروپ مسلمانوں کودیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر بلا اشتعال حملے کرتے رہتے ہیں۔