بھارت میں ایک ہی روز کورونا کے 65 ہزار مریض، دنیا میں 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر


بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 65 ہزار سے زائد مریض سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک ہی دن میں مزید 990 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا کے مزید 60 ہزار مریض سامنے آ گئے جب کہ ایک ہی دن میں 1100 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر برازیل میں جمعے کو کورونا وائرس سے 1000 افراد ہلاک جب کہ  49 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

میکسیکو اور  پرو میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ارجنٹائن میں بھی صورت حال خراب ہونے لگی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو چکی  ہے جن میں سے ایک کروڑ 41 لاکھ 25 ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں، 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں