بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ

بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ


بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں نئی دلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، آج سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے دلی میں ووٹ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔

بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں