بھارت: مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کس نے دیا؟

بھارت: مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کس نے دیا؟


بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ، سُپر اسٹار، اداکار شاہ رخ خان نے 2023ء سے 2024ء کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر کے تمام مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں رواں مالی سال 24-2023ء کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کنگ خان نے ادا کی ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان 92 کروڑ بھارتی روپے ادا کر کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی 10 مشہور شخصیات کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں جبکہ تھلاپتی وجے 80 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کر کے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں بالی ووڈ، کھیلوں اور جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے 24-2023ء میں فلموں، برانڈ کی توثیق اور دیگر بڑے کاروباری منصوبوں کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے ہیں، جنہوں نے 92 کروڑ بھارتی روپے ادا کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں