بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

امریکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سلسلے میں گزشتہ روز ہوئے پاک بھارت سنسنی خیز میچ کے اختتام نے پاکستانیوں کو غمگین کر دیا۔

جہاں ایک جانب بھارت سے شکست پر نسیم شاہ رو پڑے وہیں میچ کے غیر متوقع اختتام نے کروڑوں پاکستانیوں پر سکتہ طاری کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب بھارت سے ہار نے پاکستانی نوجوان کرکٹ فینز کو سخت مایوس کر دیا ہے، کرکٹ کے متوالوں نے آئندہ کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

جہاں کرکٹ کے متوالے روتے دھوتے اور ٹیم کی کوتاہیوں پر بحث کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹارز کو بھی ٹیم پر کڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل
بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

شوبز کی معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بتہ چلتا ہے کہ ناصرف انہوں نے بال ٹو بال میچ دیکھا بلکہ ہارنے پر دل شکستہ بھی ہو گئے ہیں۔

ایسے میں متعدد فنکاروں نے بھارت سے میچ ہارنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ مایا علی نے میچ کے اختتام پر کہا ہے کہ میں نے کامیابی کے ساتھ اپنے 4 گھنٹے ضائع کر لیے ہیں۔

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل
بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

دوسری جانب اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کتنی مزاحیہ ہے، اگر انہیں جیتنا ہے تو دوسری ٹیم کو 50 رنز پر آؤٹ ہونا ہو گا۔

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کو گُڈ بائے کہہ دیا۔

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل
بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی قومی ٹیم پر خوب برسے، اُن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے صرف ہار ہی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

اداکارہ کا کھلاڑی نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نسیم کے ساتھ ساتھ میرا دل بھی رو رہا ہے۔

بھارت سے شکست پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردِ عمل

پاک بھارت کرکٹ میچز کی دلدادہ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب لگتا ہے جیتنے لگے ہیں، ہار جاتے ہیں، جب لگتا ہے ہارنے لگے ہیں، تب بھی ہار جاتے ہیں۔

ماورہ حسین نے مزید لکھا کہ اتنا تو بتا دیں کہ ہم کریں تو کیا کریں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 113 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44 بالز پر31 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بنا سکے، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں