بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رواں ماہ بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 اموات ہو چکی ہیں جبکہ آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع متاثر اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھے گئے ہیں۔

ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں