’بھارت جنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے‘


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت غیرقانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کو غیرقانونی طور پر اپنا حصہ بنانے کی کوشش کی اور اب وہ مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا  بھارت نے غیرقانونی طورپر اپنے 25 ہزار شہریوں کو کشمیرکا ڈومیسائل جاری کیا اور ان بھارتی اقدامات سے کشمیرکو حاصل شدہ عالمی حقوق مزید سلب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے لہذا بھارت کو غیرقانونی ناقابل قبول اقدام سے روکنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قرراردادوں، عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں اور یہ کہ وہ اس بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی رابطہ کر چکے ہیں جب کہ دیگر عالمی رہ نماؤں سے  رابطہ کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں