بھارت: آنت میں چھپا کر سونا اسمگل کرنیوالی ایئر ہوسٹس گرفتار

بھارت: آنت میں چھپا کر سونا اسمگل کرنیوالی ایئر ہوسٹس گرفتار


بھارت میں ایئر ہوسٹس کی سونا آنت میں چُھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست کیرالہ کے کنور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک ایئر ہوسٹس نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

حکّام نے بتایا ہے کہ ایئر ہوسٹس سوربھی نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصّے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، سوربھی ائیر انڈیا ایکسپریس سے منسلک ہے جو 28 مئی کو مسقط سے کنور میں لینڈ کرنے والے طیارے کے عملے میں شامل تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر ہوسٹس سے سونا ضبط کرنے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں