بھارت اور امریکا کا 32 ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ طے


بھارت اور امریکا کے درمیان 32ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت کی مسلح افواج کے لیے 31 پریڈیٹر ڈرون خریدے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیے پریڈیٹر ڈرون کی دیکھ بھال، مرمت، اوورہال کی سہولت بھی قائم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے بھارتی مسلح افواج کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس کی کل مالیت بڑھ کر 34 ہزار 500 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں