بھارت میں نوجوان اپنے مستقبل سے متعلق کتنے غیر محفوظ ہیں اس کا اندازہ ایک بھارتی نوجوان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہو رہا ہے۔
مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ reddit پر 23 سالہ نوجوان آئی ٹی انجینیئر نے ایک پوسٹ کر کے پورے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
مذکورہ نوجوان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’وہ اس بارے میں الجھن کا شکار ہے، کہ کیا وہ بھارت میں ہی رہے یا بیرون ملک منتقل ہوجائے، کیونکہ وہ بیرون ملک رہنے والے اپنے دوستوں کی طرز زندگی کو دیکھ کر خود کو بھارت میں “کمتر” محسوس کرتا ہے۔‘
آئی ٹی انجینئر نے مزید لکھا کہ وہ بھارت میں ماہانہ ایک لاکھ روپے کما رہا ہے لیکن مجھے اپنے اندر احساس کمتری محسوس ہوتی ہے۔
نوجوان آگے لکھتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے دوستوں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھتا ہوں اور ان کی کہانیاں اور پوسٹس مجھے بھارتی ہونے پر احساس کمتری میں مبتلا کرتی ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ نوجوان نے صارفین سے پوچھا کہ بھارت میں رہنا بیرون ملک آباد ہونے سے کیا کمتر ہے؟ کیا میں بیرون ملک مقیم دوستوں کی طرح اس لیے بہتر طرز زندگی نہیں گزار پارہا کہ میں بھارت میں ہوں؟ اور یہاں کے سماج کا دباؤ بہت زیادہ ہے؟
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس بحث میں دو طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ نوجوانوں کی اکثریت مذکورہ آئی ٹی انجیئنر کے موقف کی تائید کرتی ہے جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اس کی اس پوسٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔