بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار استاد راشد خان منگل کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ 55 سالہ راشد خان طویل عرصے سے کینسر سے نبرد آزما تھے۔
انہیں مذکورہ اسپتال میں پروسٹیٹ کینسر کی پچیدگیوں کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے استاد راشد خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا انتقال پورے ملک اور شعبہ موسیقی کا نقصان ہے۔
ممتا بینر جی نے کہا کہ مرحوم راشد خان کی بدھ کو آخری رسومات سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے انھیں گن سیلوٹ پیش کیا جائے گا۔