بھارتی پولیس کی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی


لکھنو: بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اترپردیش کے پولیس افسر ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا کہتے ہوئے مسلمانوں کو پاکستان جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہےکہ بھارت میں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان چلے جاؤ اور تم لوگوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی۔

بھارتی پولیس افسر نے مظاہرین کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا کھاتے ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو، پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں