بھارتی ٹیم کی وکٹری پریڈ، متعدد شہریوں کی حالت اور گاڑیاں خراب

بھارتی ٹیم کی وکٹری پریڈ، متعدد شہریوں کی حالت اور گاڑیاں خراب


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممبئی میں شاندار استقبال کے دوران کئی شہریوں کی حالت خراب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی، جہاں شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث کئی لوگوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رش کے باعث کچھ لوگ زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد بے ہوش ہو گئے، رش کم ہونے پر پتہ چلا کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر مداحوں کی چپلیں اور جوتے دور دور تک پھیلے ہوئے تھے جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر رقص کرنے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر موجود ایک کھمبا بھی ٹوٹا جبکہ شہری بے شمار کچرا بھی وہیں چھوڑ گئے۔

علاوہ ازیں کئی شہریوں نے ٹریفک میں پھنس جانے اور بدانتظامی کی شکایات بھی کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی تھی، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں