بھارتی وکیل کی امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی

بھارتی وکیل کی امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی


بھارتی وکیل نے امریکی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر بھارت بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون نے راجستھان کے شہر اجمیر کے وکیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست  فلوریڈا کی رہائشی 45 سالہ خاتون نے بھارتی پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ  فیس بُک پر ایڈووکیٹ مانو سنگھ راٹھور سے دوستی ہوئی اور اس نے بھارت آنے کی دعوت دی۔

امریکی خاتون نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے، وکیل دہلی ایئر پورٹ پر مجھے لینے بھی آیا تھا۔

بھارتی پولیس کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق امریکی خاتون پہلے اپریل میں اور پھر جولائی میں بھارت آئی تھی، وکیل نے امریکی خاتون کے ساتھ شادی کا بہانہ کر کے کئی مرتبہ جنسی تعلقات قائم کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں