بھارت میں حکمران پارٹی کے ایک وزیر نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا نادر نسخہ پیش کیا ہے جس کو سن کرماہر معاشیات بھی حیران رہ جائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وزیرنےاپنا نادر نسخہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بیروزگار افراد گائے کا گوبراور پیشاب فروخت کریں اور سالانہ بیس لاکھ روپے کمائیں۔
بھارتی وزیرنے بیروزگار بھارتیوں کونوکریاں دینے کا بھی کوئی وعدہ نہیں کیا اور اس معاملے سے فرار اختیار کرلینے کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ لوگ چار گائیں پال لیں اوران کے گوبر اور پیشاب کوبیچ کر ایک سال میں بیس لاکھ روپے کمائیں۔ تاہم انہوں نےاس انوکھی فروخت کے خریدار کیلئے کسی بھی قسم کی افادیت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بیروزگاری ختم کرنے کا یہ نادر مشورہ حکمران پارٹی بی جے پی کے سینئر رہنما اور مویشی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دیا ہے۔