بھارتی وزیراعلیٰ 24 برس تک گھر سے کام کرتے رہے

بھارتی وزیراعلیٰ 24 برس تک گھر سے کام کرتے رہے


بھارتی ریاست اڑیسہ کے نئے وزیراعلیٰ اور ان کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اپنے 24 سالہ دور میں اپنے ذاتی گھر سے فرائض انجام دیے، ان کے گھر کو سرکاری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا درجہ حاصل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوین پٹنائک نے سال 2000ء میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سرکاری رہائش کے بجائے اپنے گھر سے کام کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مثال قائم کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران تمام سرکاری اور انتظامی کام ان کے گھر سے ہی کیے جاتے تھے۔ یہ گھر نوین پٹنائک کے والد اور سابق وزیراعلیٰ بیجو پٹنائک نے بنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوین پٹنائک کا تعلق بیجو جنتا دَل پارٹی سے ہے اور انہیں حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے شکست دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے ایک مناسب سرکاری رہائش گاہ تلاش کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں