بھارتی میڈیا نے اسٹینڈ اپ کامیڈین و ریپر منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے، 26 مئی کو ایک میمن گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی ماہ جبین کوٹوالا سے شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہ جبین کوٹوالا ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے منور فاروقی کی تو وہ تاحال اس معاملے پر چپ ہیں، منور فاروقی یا ماہ جبین کوٹوالا کی جانب سے ان خبروں پر کسی قسم کے ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
منور فاروقی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی دوسری شادی کو صیغۂ راز میں رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کامیڈین کی دوسری شادی کی کوئی بھی تصویر منظرِ عام پر نہیں آ سکی ہے۔
واضح رہے کہ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہو چکی ہے، پہلی اہلیہ سے اُن کا یک بیٹا بھی ہے۔