بھارتی میڈیا پر ہاردیک پانڈیا اور اہلیہ میں طلاق کی تصدیق

بھارتی میڈیا پر ہاردیک پانڈیا اور اہلیہ میں طلاق کی تصدیق


بھارتی میڈیا نے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور ’فلمی مانترا میڈیا‘ کے مطابق ہاردیک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

’کرکٹ ون‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران  ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی سے متعلق  متعدد افواہیں زیرِ گردش تھیں۔

’کرکٹ ون‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی نئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پانڈیا اور اس کی سربیائی بیوی نے ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اب اُن کی سابقہ اہلیہ بن جائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا ’اوڈیشا ٹی وی ڈاٹ اِن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق طلاق لینے کا فیصلہ ہاردیک کا ہے، وہ اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا جب نتاشا کی جانب سے مبینہ طور پر طلاق کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی اور انہوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو سے ’ ہاردیک‘ نام بھی ہٹایا تھا۔

واضح رہے کہ اس سارے معاملے پر تاحال بھارتی کرکٹر ہاردیک اور ان کی اہلیہ نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریباً 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020ء میں ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں