بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول


بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 ایگزٹ پول میں انتخابی نتائج سے متعلق پیشگوئی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قائم اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی 355 سے 380 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 125 سے 165 تک نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق حکمراں اتحاد این ڈی اے کو 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں ملی تھیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان

ایگزٹ پول نتائج پر ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہت اعتماد سےکہہ سکتا ہوں بھارت کی عوام نے ریکارڈ تعداد میں حکمراں اتحاد کو دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موقع پرست اپوزیشن اتحاد ووٹروں سے جُڑنے میں ناکام رہا، اپوزیشن اتحاد ذات پرست، فرقہ پرست اور بدعنوان ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کی شرکت بہت حوصلہ افزا ہے۔

نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی

دو ایگزٹ پول سروے نے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں، حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں