بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی: نام نہاد آپریشن میں مزید 4 کشمیری شہید


سری نگر: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے جہاں آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آبادیوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی اور لاسی پور کے علاقے پنجران میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں 2 گھروں کو بھی تباہ کیا اور شہید ہونے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں بھی متاثرہ گھر سی ملی ہیں۔

شہید نوجوانوں کی شناخت سلیمان خان، شبیر احمد ڈار، عمران احمد بٹ اور عاشق حسین غنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور اس دوران بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

قابض بھارتی فورسز کے سفاک آپریشن کے نتیجے میں کئی مقام افراد زخمی بھی ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں