مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نےضلع پلوامہ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 15 ہوگئی،گزشتہ روزبھارتی فوج نے 10 نام نہاد ملٹری آپریشنز میں 13 کشمیری شہید کردیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کشمیری عوام پر ظلم بڑھا رہا ہے، ایک دن میں 13 کشمیریوں کا قتل بھارتی حکومت کےانسانیت کیخلاف جاری جرائم کا واضح ثبوت ہے، بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دباسکتے۔