بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر نیتن منموہن جمعرات کو ممبئی میں چل بسے۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔
آنجہانی نیتن منموہن کو اداکارہ جوہی چاؤلہ اور رشی کپور کی 1992 کی فلم بول رادھا بول، انیل کپور اور سری دیوی کی 1994 کی فلم لاڈلہ اور سلمان خان کی 2011 کی فلم ریڈی سے کافی شہرت ملی۔
نیتن منموہن کو گزشتہ ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج چل بسے۔
وہ ماضی کے بالی ووڈ اداکار منموہن کے بیٹے تھے جو فلم برہمچاری، گمنام اور نیا زمانہ میں کام کرچکے تھے۔