بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے والے شاہ زیب رند نے اگلا ہدف بتادیا

بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے والے شاہ زیب رند نے اگلا ہدف بتادیا


پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کراٹے مقابلہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا کہ میں نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارت کے فائٹر کو ناک آؤٹ کیا، ابھی تک اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہا ہوں، حکومت کو ہمارے رول ماڈلز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

شاہ زیب رند نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان فائٹ دیکھنے آئے تھے، انہوں نے میرے پرانے فائٹس بھی دیکھے تھے، سلمان خان نے مجھے کہا کیا 20،20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہو، اداکار عمران عباس بھی فائٹ دیکھنے دبئی آئے تھے اور مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا پرچم ایک ساتھ کر کے دنیا میں امن کا پیغام دیا، اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہوں۔

شاہ زیب کا مزید کہنا تھا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ میں مقابلہ ہے، ورلڈ چیمپئن کے ساتھ مقابلہ کر کے ملک کا نام روشن کرونگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں