بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک؛ ویڈیوز اپ لوڈ کردیں


نئی دہلی: سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کو ہیک کرلیا گیا اور امریکا میں قائم کمپنی ریپل لیبس کی کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ویڈیوز اپ لوڈ کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس پر کرپٹو کرنسی سے متعلق عبارت تحریر ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے ذریعے مفاد عامہ سے متعلق مقدمات کی سماعت اور براہ راست سماعت کے لیے یوٹیوب کا استعمال کر رہی ہیں۔

یوٹیوب چینل پر مقدمے کی سماعت کی براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ 2018 میں چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں حالیہ فل کورٹ میٹنگ کے متفقہ طور پر کیا تھا۔

جس کے بعد سے اس یوٹیوب چینل کو فالو کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی اور ہر ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں ویوز ہو سکتے ہیں۔

معمول کے مطابق جب صارفین نے یوٹیوب چینل کا وزٹ کیا تو وہاں مقدمے کی سماعت کے بجائے کرپٹو کرنسی سے متعلق ویڈیو چل رہی تھیں۔

سپریم کورٹ کے ذرائع نے ویڈیو چینل ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اکاؤنٹ کی ریکوری پر کام کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں