بھارتی فلموں میں گانوں کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے اور فلمسازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ شائقین کو اپنی فلم کی جانب راغب کرنے کے لیے بہترین لوکیشن اور رقص کے ساتھ گانے شامل کریں۔
اس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا گانا ’زندہ بندہ‘ بالی ووڈ کا سب سے مہنگا ہے ایسا نہیں ہے، بلکہ ہندی سنیما اور جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم 2.0 کا ’اندڑا لوگاٹھو سندریائے‘ سب سے مہنگا گانا ہے۔
بھارتی سنیما کے اس سب سے مہنگے گانے کی تیاری کے لیے 543 کروڑ روپے جیسا بڑا بجٹ لگایا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو کچھ جنوبی بھارت کی موویز میں کیا جاتا ہے اس کو مات دینا تقریباً ناممکن ہے اور آپ سن کر حیران ہونگے کہ رجنی کانت کی فلم 2.0 کے لیے تیار کیا گیا یہ گانا اب تک بھارتی سنیما کی تاریخ کا مہنگا ترین گیت ہے۔
یہ مہنگا ترین گانا چار بڑے سیٹس پر دس دنوں میں شوٹ کیا گیا اور اس میں سپر اسٹار کے ساتھ انگلش اداکارہ ایمی جیکسن بھی شامل تھیں اور یہ گیت اننتھا سری رام نے لکھا، جبکہ میوزک کمپوزیشن آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی تھی اور کوریوگرافی بوسکو کی تھی۔