بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کے الزام میں تین افراد قتل


بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے مار مار کر تین افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جمعے کو پک اپ وین میں چار افراد جانوروں کو لے جا رہے تھے کہ گاؤں والوں نے انہیں مویشی چور قرار دے کر پکڑ لیا اور اتنا مارا کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت میں 5 مسلمانوں کو گاؤ رکھشا کے نام پر قتل کردیا گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک افراد کے اہل خانہ نے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے گاؤ رکھشک کے نام پر متعدد افراد کو قتل کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں