بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دوران جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے سیکیورٹی ایجنسیز نے دوران القاعدہ اور داعش کے درہشتگردوں کے حملوں سے چوکنا ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی ایجنسی کی جانب سے جاری الرٹ پر سوال متعلق تجریہ کاروں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں بنگلادیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے فالس آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سے بھارت میں قیام پذیر ہیں۔
بنگلادیش کیخلاف چنائی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا۔
تنظیم کا موقف ہے کہ بنگلادیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں، جب تک مظالم نہیں رکتے کوئی میچ نہ ہونے دیں گے۔
واضح رہے بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ 12 اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز شامل ہیں۔