بھارتی جاسوس کلبھوشن پرمبنی فلم ’ڈھائی چال‘کا ٹیزر جاری


بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تیمورشیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم ’ڈھائی چال‘ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فلمائی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

Pakistani Cinema@PakistaniCinema

Teaser of Starer released online! The film is based on Indian spy ‘s underground activities in Pakistan!@shamoonAbbasi

Embedded video

23 people are talking about this

بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی تحریر فرحین چوہدری نے کی ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں۔

ڈھائی چال رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم   ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر سامنےآیا۔

نئی پاکستانی فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس میں شہر اور گاؤں کی زندگی کی رونمائی کی گئی ہے۔

ایک منٹ چار سیکنڈ دورانیے پر مبنی فلم کے اس ٹیزر میں فلم کے دونوں مرکزی کردار فیروز خان اور فرحان سعید کو ایکشن میں دکھایا گیاہے۔

’ٹچ بٹن‘ فلمی دنیا میں فرحان سعید کی پہلی فلم ہےاور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کررہی ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات قاسم علی مرید دے رہے ہیں

فلم کا ٹیزر فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

دوسری جانب فلم ’ماہِ میر‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو حیران کرنے والی ایمان علی فلم’ٹچ بٹن‘ میں اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی ۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں