بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے


تھائی لینڈ میں پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ 

کراچی ایئرپورٹ پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی علی رضا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی اور سندھ پولیس کے جوانوں نے شہیر آفریدی کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

سندھ پولیس کے جوان نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی۔ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کیا تھا۔

اس حالیہ کامیابی کیلے ساتھ شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئین بن گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں